Law

Sale Deed in Urdu Format (Registry Format) PDF Image Inpage File.

٭دستاویز بیع نامہ سکنی (بیرون حدود کمیٹی)٭
رقبہ تعدادی2مرلے164فٹ رقبہ واقع موضع مجوچک تحصیل نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ
رقبہ ہذا بلا بار سرکار ہے۔رقبہ پر کوئی حکم امتناعی نہ ہے۔موقعہ پرجگہ تعمیر شدہ ہے۔
ریٹ شیڈول فی مرلہ مبلغ39,000/-روپے۔ قیمت ملبہ۔5,00,000/-روپے
قیمت تہہ زمین۔5,00,000/-روپے۔کل بیع نامہ10,00,000/-روپے
٭٭٭بحق٭٭٭
مسمی عبدالقیوم ولد مصری خان قوم قریشی ساکن لنڈے شریف
تحصیل نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ

مایانکہ1۔تاجدین41/12852حصہ رقبہ بقدر تعددای164فٹ2۔عبدالرزاق 2/189حصہ رقبہ بقدر
تعددای2مرلے پسران سراجدین اقوام رحمانی ساکنان مجوچک تحصیل نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ کے ہیں۔

جو کہ موقعہ پرجگہ تعمیر شدہ بروئے کھیوٹ نمبر127کھتونی نمبر393 قطعات1 رقبہ تعدادی9 کنال 9مرلے کا59/4284حصہ رقبہ بقدر تعدادی2مرلے164 فٹ (بحروف دو مرلے ایک صد چونسٹھ فٹ صرف) بروئے نقل رجسٹر حقداران زمین سال 2019-2020 رقبہ واقع موضع مجوچک تحصیل نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ حدود اربعہ باز بانی بائعہ و مشتری جانب شمال مکان محمد منشاء،جانب جنوب پختہ سٹرک سادھوکی روڈ، جانب مشرق دوکان محمد منشاء،جانب مغرب سفیدہ جگہ عبدالرشیدنقل فرد مرتبہ کیاسک سروس سنٹر نوشہرہ ورکاں فرد آئی ڈی نمبر14393373 مورخہ19-04-2021جاری کنندہ کامران بشارت کے من مظہران بلا شرکت غیرے عرصہ پانچ سال قبل مالکان و قابضان ہیں مظہران بحیثیت مالکان و قابضان رقبہ متذکرۃ الصدر اور ہر قانونی طریقہ سے منتقل کرنے کے مجاز ہیں۔ جوکہ قبل ازیں ہر قسم کے بار و تنازعات و کفالت مثلاً رہن،بیع،ہبہ، تملیک،قرقی، ذمانت،وسیعت،وقف، بار تقسیم سکیم، مقدمات دستبرداری،حصہ جات،سرکاری و غیر سرکاری ٹیکس،و دیگر معاملات سے بری الذمہ ہے۔ کسی بینک یا کواپریٹو سوسائٹی،کارپوریشن یا مالیاتی ادارہ میں رہن /مکفول نہ ہے کسی دیگر جگہ منتقل شدہ نہ ہے۔نہ مداخلت دیگرے ہیں۔اس کے متعلق کوئی مقدمہ کسی عدالت میں زیر سماعت نہ ہے۔کوئی حکم امتناعی جاری نہ ہے۔بغرض ضروریات خانگی رقبہ مذکورہ بالا کو فروخت کرنا مقصود ہے۔سو اب رقبہ متذکرہ بالامعہ جمیع حق وحقوق متعلقہ اش حقوق داخلی و خارجی، ظاہری باطنی حق حقوق راستہ ہائے آمدورفت غیر ضیکہ جو حقوق مظہران بائعان کو بروئے کاغذات محکمہ مال حاصل ہیں کلہم بلا استثنیٰ و فرد گذاشت کسی شے و حق حقوق ہر قسم بارضا مندی خود بلا جبرو کراہ غیرے بقائمی ہوش و حواس خمسہ و ثبات عقل اپنی آزاد مرضی سے بلعو ض مبلغ10,00,000/- روپے(بحروف دس لاکھ روپے) نصف جن کے رقم مبلغ 5,00,000/- روپے(بحروف پانچ لاکھ روپے) ہوتے ہیں میں بدست مسمی عبدالقیوم ولد مصری خان قوم قریشی ساکن لندے شریف تحصیل نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ کو منتقل بیع قطعی و فروخت دائمی کردیا ہے قبضہ موقعہ پر مشتری مذکور کو دے کر مالک وقابض بنا دیا ہے۔آج سے من مظہر ان بائعان مذکوران یا وارثان بازگشت کا رقبہ ہذا سے کوئی تعلق واسطہ نہیں رہااورنہ ہی آئندہ ہو گا۔نقص قانونی واقعاتی یا حق شفعہ کی صورت کی بنا ء پر قبضہ رقبہ مذکورہ بالا مشتری سے نکل جاوئے،یا مستقبل میں اراضی متذکرہ بالا کا کوئی بھی دعویدار یا حصہ دار مطالبہ کرے تو مظہران معہ وارثان ہر طرح سے ذمہ دار ہونگے۔اور مشتری کی حاصل کردہ رقم کا موقعہ کی جدید مارکیٹ ویلیو کے مطابق رقم ادا کرنے کاپابند ہونگا۔ اور مشتری کو حق حاصل ہوگا کہ وہ مظہر ان کی یا مظہرا ن کے وارثان جن کو مظہران کی وراثت منتقل ہونی ہے


کسی بھی دیگر جائیداد پر دعویٰ کر کے اپنے رقبہ مبیعہ بالا کی مطابق جدید مارکیٹ ویلیو ڈگر ی کروالیوے۔عدم حاضری بائعان انتقال رقبہ مذکورہ بالا بحق مشتری کاغذات مال میں درج و تصدیق ہوجاوئے تو کوئی عذراعتراض نہ ہوگا۔ تمام مصارف رجسٹری مشتری نے از گرہ خود برداشت کیے ہیں کلہم زرثمن قبل ازیں وصول شد ہیں اب مابین فریقین کسی قسم کا کوئی لین دین نہ ہے۔اسطرح کوئی بقایا رقم بذمہ مشتری مذکور نہ ہے۔نوٹ۔ یہ کہ مظہر بائعان اورمشتری حلفاً بیان کرتے ہیں کہ بمطابق ریکارڈ محکمہ مال کوئی امر مخفی نہ رکھا ہے رقبہ ہذا بلا بار ہے۔کسی بھی عدالت کا کوئی حکم امتناعی نہ ہے۔کسی قسم کی قانونی پیچیدگی لین دین و کمی بیشی، اشٹام، گورنمنٹ ٹیکس ہر لحاظ سے بائعان و مشتری اور وارثان اس کے ذمہ دار ہونگے۔یہ بیان با ہوش و حواس تحریر کیا گیا ہے۔نمبر ان خسرہ اشٹام پیپر پرت نمبر 2کی پشت پر نقل کی گئی ہیں۔اور ان نمبران خسرہ کا شیڈول لگایا گیا ہے۔ لہذا بیع نامہ سکنی تحریر کر کے پڑ ھ کر سنایا گیا جو کہ سن سمجھ کردرست تسلیم کیا گیا آج مورخہ 20-04-2021رجسٹر نمبر۔

Sale Deed (Registry With Image)

Page 2
Page 1
Page 2

Sale Deed Download with PDF

Download Now

Elena Stefan

Related Articles